اسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام،مسافر گرفتار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرہیروئن سمگلنگ کرنے کی کوشش میں مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پراے ایس ایف نے دوحہ جانے والے مسافرسے ایک کلوبراؤن ہیروئن اور1200 گرام چرس برآمد کر لی گئی ،ملزم نے منشیات ہارمونیم کے خفیہ خانوں میں چھپائی ہوئی تھی، اے ایس ایف نے شک پڑنے پر ہارمونیم کو کھولا تو اس کے خفیہ خانوں سے منشیات برآمد ہوئی،ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا۔