تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 38 لاکھ 86 ہزارایکڑ فٹ ہے، ترجمان واپڈا

تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 38 لاکھ 86 ہزارایکڑ فٹ ہے، ...
تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 38 لاکھ 86 ہزارایکڑ فٹ ہے، ترجمان واپڈا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 38 لاکھ 86 ہزارایکڑ فٹ ہے،چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 87 ہزار ایکڑ فٹ جبکہ منگلا میں آج پانی کاذخیرہ 17 لاکھ 46 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال بتاتے ہوئے ترجمان واپڈا نے کہا کہ تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 20 لاکھ 53 ہزار ایکڑ فٹ ہے،نوشہرہ، دریائے کابل میں پانی کی آمد اور اخراج 62 ہزار کیوسک ہے ۔ہیڈمرالہ،دریائے چناب میں پانی کی آمد 11 ہزار300 کیوسک جبکہ اخراج 4 ہزار کیوسک ہے۔انھوں نے کہا کہ چشمہ میں پانی کی آمد 64 ہزار 700 کیوسک جبکہ اخراج 61 ہزار کیوسک ہے۔ منگلا میں پانی کی آمد 10 ہزار 700 کیوسک، اخراج 23 ہزار کیوسک ہے،تربیلا میں پانی کی آمد 23 ہزار300کیوسک، اخراج 59 ہزار کیوسک ہے۔