گوجرانوالہ میں بیوی کی نازیبا وڈیوزبنا کر بلیک میل کرنیوالاشوہر گرفتار
گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے بیوی کی نازیبا وڈیوزبنا کر بلیک میل کرنیوالےشوہرکو گرفتار کر لیا
تفصیلات کے مطابق ملزم نے سعودی عرب میں مقیم لڑکی سے سوشل میڈیا پر دوستی کی تھی،لڑکی گجرات آئی تودونوں نے گھر والوں کو بتائے بغیر شادی کرلی۔شادی کے بعد ملزم نے بیوی کی وڈیوز بنائیں اور بلیک میل کرنا شروع کردیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم بیوی کونامعلوم شخص بن کربلیک میل کرتااور ویڈیو اپ لوڈ کرنیکی دھمکی دیتاتھا،ملزم نے بیوی سے لاکھوں روپے بٹورے،تنگ آکرلڑکی نے گھروالوں کوبتادیا،ایف آئی اے نے ملزم کوگرفتار کیا تو ملزم خاتون کاشوہر نکلا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے موبائل سے بیوی کی وڈیوز برآمد کر لی گئیں ۔