وزیر اعظم نے ویڈیو پیغام جاری کرنے کا فیصلہ مو خر کر دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو پیغام جاری کرنے کا فیصلہ مو خر کر دیا ،خطاب موخر کرنے کا فیصلہ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے ۔عمران خان نے قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے ویڈیو پیغام جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب متوقع تھا جس میں ملک میں جاری کرپشن کے خلاف مہم سے متعلق امورپربات کرسکتے تھے تاہم وزیراعظم کے خطاب سے متعلق ترجمان یاسرکاری سطح پرکچھ نہیں بتایاگیاتھا۔
نجی چینل دنیا نیوزکے مطابق کئی رہنماو¿ں کی طرف سے وزیر اعظم کو ابھی انکشافات نہ کرنے کامشورہ دیا گیا تھا ۔وزیر اعظم کو تجویز دی گئی تھی کہ تفتیش متاثرہوسکتی ہے ابھی انکشافات نہ کریں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کرپشن سے متعلق گزشتہ روزعوام کواہم پیغام دینے کااعلان کرچکے تھے۔