پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث بغیر کسی فیصلے کے ختم ، سیریز 1-1 سے برابر
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا آخری ون ڈے میچ کی بارش کی نظر ہونے کے باعث شاہینوں کا گزشتہ 7 سال سےون ڈے سیریز جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا اور میچ کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی گئی۔
تفصیل کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کےخلاف 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 50 اوورز میں کیویز کو جیت کیلئے 280 رنز کا ہدف دیا تھا ۔ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ بلے باز منرو م نے 2 گیندوں پر بغیر کوئی سکور بنائے شاہین آفریدی کی گیند پر آوٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے، ابھی پچ پر نکل ہولز اور جارج ورکر موجود تھے کہ اسی دوران بارش ہوگئی، جس کے باعث میچ روکنا پڑا اور ایک گھنٹہ انتظار کرنے کے بعد بالآخر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے 3 و ن ڈے میچز کی سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا گیا۔ جبکہ میچ رکنےسے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں 6.5 اوورز میں ایک وکٹ نقصان پر 35سکور بنا لئے تھے۔
اس سے قبل پاکستانی بلے بازوں نےمقررہ 50 اوور ز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر279 رنز بنا ئے ۔ شاہینوں کی جانب سے اوپننگ کرتے ہوئےفخر زمان نے 77 گیندوں پر 65 سکور بنا ئے اور گرینڈ ہوم کی گیند پر کیچ آوٹ ۔محمد حفیظ 34 گیندوں پر 19 سکور بنا کر فریگسن کی گیند پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، حارث سہیل 59 گیندوں پر 60 سکور بنا کر فریگسن کی گیند پر کیچ آوٹ ،شعیب ملک 18 گیندوں پر 18 سکور بنا کر ہینری کی گیند پر کیچ آوٹ،بابر اعظم 100 گیندوں پر 92 رنز بنا کر بولٹ کی گیند پر کیچ آوٹ,فہیم اشرف 2 گیندوں پر 5 سکور بنا کر فریگسن کی گیند پر آوٹ، آصف علی 6 گیندوں پر 9 رنز بنا کر فریگسن کی گیند پر آوٹ ،حسن علی 3 گیندوں پر 2 رنز بنا کر فریگسن کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز ایک ایک سے برابر ہے اور ٹرافی اپنے نام کرنے کےلئے آج کا میچ جیتنا لازمی تھا ، اس سے قبل سیریز کے دونوں میچز ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے گئے۔