خواجہ سعد رفیق ،خواجہ سلمان رفیق نے لاہور نیب سے تفتیش منتقلی کیلئے چیئرمین نیب کو درخواست دے دی

خواجہ سعد رفیق ،خواجہ سلمان رفیق نے لاہور نیب سے تفتیش منتقلی کیلئے چیئرمین ...
خواجہ سعد رفیق ،خواجہ سلمان رفیق نے لاہور نیب سے تفتیش منتقلی کیلئے چیئرمین نیب کو درخواست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے ریجن کی تبدیلی کیلئے چیئرمین نیب کو درخواست دے دی ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی نیب لاہورشہزادسلیم کی موجودگی میں غیرجانبدار تفتیش کی توقع نہیںاس لیے میرے خلاف ہونےوالی انکوائری کسی اورریجن سے کرائی جائے۔
چیئرمین نیب کو درخواست دی گئی درخواست میں مو قف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈی جی نیب نے ٹاک شوز میں مجھے ملزم ثابت کرنے کی کوشش کی اور میڈیا پر میرے خلاف انکوائری کا ذکر کیا۔انھوں نے کہا کہ ڈی جی نیب میرے خلاف پارٹی بن چکے ہیں اس لیے مجھے نہیں لگتا میرے خلاف ایسے حالات میں انکوائری غیر جانبدار ہوگی۔خواجہ سعد رفیق نے عدالت سے استدعا کی کہ نیب لاہور سے تفتیش کسی غیر جانبدار بیورو کو منتقل کی جائے۔