اپنی عمر کے 10 سال بڑھانے کا شرطیہ طریقہ سائنسدانوں نے بتادیا،گارنٹی دے دی۔۔۔ یہ کیا طریقہ ہے؟ جانئے

اپنی عمر کے 10 سال بڑھانے کا شرطیہ طریقہ سائنسدانوں نے بتادیا،گارنٹی دے دی۔۔۔ ...
اپنی عمر کے 10 سال بڑھانے کا شرطیہ طریقہ سائنسدانوں نے بتادیا،گارنٹی دے دی۔۔۔ یہ کیا طریقہ ہے؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) طویل عمر کی خواہش سبھی کو ہوتی ہے مگر اکثر لوگ اسے جینیات کے کھاتے میں ڈال کر ہاتھ پاﺅں چھوڑ بیٹھتے ہیں تاہم اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس کے برعکس انکشاف کر دیا ہے اور پانچ ایسے عوامل بتا دیئے ہیں جو کسی بھی شخص کی زندگی میں10سال کا اضافہ کر سکتے ہیں اور اسے دیر تک جوان رکھ سکتے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”ہماری تحقیق میں یہ ثابت ہو چکا ہے کہ عمررسیدگی کلی طور پر جینز پر منحصر نہیں ہوتی۔ اس کا صرف 10فیصد جینز کے سبب ہوتا ہے جبکہ باقی 90فیصد انسان کے طرز زندگی پر منحصر ہوتا ہے اور وہ طرز زندگی میں بہتری لا کر اپنی زندگی میں اضافہ کر سکتا ہے۔ اس میں پہلا عنصر یہ ہے کہ کبھی بھی خود کو عمررسیدہ مت خیال کریں اور اس طرح عمل نہ کریں جیسے آپ بوڑھے ہو گئے ہوں۔3ہزار رضاکاروں پر کی جانے والی تحقیق میں یہ ثابت ہوا ہے کہ جو لوگ اپنی سوچ کو جوان رکھتے اور متحرک رہتے ہیں ان کی عمر زیادہ ہوتی ہے۔ جو لوگ خود کو جلدی ریٹائر کر لیتے ہیں ، کام کاج ترک کر دیتے ہیں اور خود کو بوڑھا سمجھنے لگتے ہیںان کی عمر میں مذکورہ بالا افراد کی نسبت11فیصد کمی واقع ہو جاتی ہے۔محض خود کو توانا اور ہشاش بشاش سمجھنا اور اس سوچ کو ذہن میں نہ گھسنے دینا کہ ’میں بوڑھا ہو چکا ہوں‘ ہی موت لاحق ہونے کے امکان میں 9فیصد کمی کر دیتا ہے۔“
سائنسدانوں کے مطابق دوسرا عنصر اولاد ہے۔ تحقیقاتی نتائج میں انہوں نے بتایا ہے کہ اولاد بھی عمر میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔ جو میاں بیوی بچے پیدا کرتے اور ان کی پرورش کرتے ہیں وہ دوسروں کی نسبت زیادہ عمر پاتے ہیں۔طویل عمر کے حصول کے لیے سائنسدانوں نے اگلا جو کام بتایا ہے وہ ہسپتالوں سے گریز ہے۔ بلاوجہ ہسپتال جانے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ وہاں ایک تو انسان کو خطرناک قسم کے جراثیم لاحق ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے اور دوسرے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے والے 55سال سے زائد عمر کے لوگ ہسپتال میں داخل ہونے سے پہلے کی نسبت زیادہ لاغر اور غیرمتحرک ہوجاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اچھے ہسپتال جتنی جلدی ممکن ہو سکے مریض کو ڈسچارج کر دیتے ہیں۔اس کے علاوہ طویل عمر کے لیے باقاعدگی سے ورزش یا واک کرنا بھی ازحد ضروری ہے۔ سائنسدانوں نے تحقیق میں پتا چلایا ہے کہ جو لوگ 40سال کی عمر کے بعد روزانہ واک کرتے ہیں وہ دوسروں کی نسبت زیادہ عمر پاتے ہیں۔ ہفتے میں 150منٹ تیز قدموں سے چلنا انسان کی عمر میں ساڑھے چار سال کا اضافہ کرتا ہے۔
سائنسدان نے تحقیقاتی نتائج میں مزید بتایا ہے کہ ادھیڑ عمری میں جا کر انسان ازدواجی تعلق استوار کرنا بند کر دیتے ہیں جو کہ عمر رسیدگی کا ایک بڑا سبب ہے۔ جو لوگ باقاعدگی سے جنسی تعلق قائم کرتے رہتے ہیں ان کے ڈی این اے کا ’ٹیلومرز‘ نامی جزو طویل ہوتا ہے اور ٹیلومرز جتنا طویل ہو آدمی کی عمر بھی اتنی ہی زیادہ ہوتی ہے۔ تحقیقاتی نتائج کے مطابق جنسی طور پر متحرک رہنا اور باقاعدگی سے مباشرت کرتے رہنا مردوخواتین کی عمر میں 4سال اضافے کا سبب بنتا ہے۔اس کے بعد نیند ایک ایسا عنصر ہے جو بالواسطہ اور بلاواسطہ عمر کی طوالت پر اثرانداز ہوتا ہے۔ چنانچہ مردوخواتین کو کم از کم 6گھنٹے کی پرسکون نیند لینی چاہیے۔ تحقیقاتی ٹیم کی رکن ڈاکٹرالزبتھ ویب کا کہنا تھا کہ ”ان تمام عوامل کو اپنے طرز زندگی کا حصہ بنا لیا جائے تو انسان کی عمر میں 10سال تک کا اضافہ ممکن ہو سکتا ہے اور یہی نہیں بلکہ اس سے جوانی کو بھی دیرپا بنایا جا سکتا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -