مرد اگر عورتوں کے ساتھ ورزش کریں تو ایک ایسا کام کرتے ہیں کہ صحت مزید اچھی ہوجاتی ہے، یہ کیا کام ہے؟ جانئے اور آزما کر دیکھ لیں

مرد اگر عورتوں کے ساتھ ورزش کریں تو ایک ایسا کام کرتے ہیں کہ صحت مزید اچھی ...
مرد اگر عورتوں کے ساتھ ورزش کریں تو ایک ایسا کام کرتے ہیں کہ صحت مزید اچھی ہوجاتی ہے، یہ کیا کام ہے؟ جانئے اور آزما کر دیکھ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) باقاعدگی سے ورزش کرنا ماہرین کی نظر میں صحت مند زندگی کی ضمانت ہوتا ہے۔ اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں ورزش کا معیار بہتر بنانے کا بھی ایک آسان طریقہ بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکہ کی ایسٹ کیرولینا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تحقیقاتی نتائج میں بتایا ہے کہ مرد ورزش کے لیے جب کسی خاتون پارٹنر کے ساتھ مل کردوڑ رہے ہوتے ہیں تو وہ زیادہ تیز اور زیادہ فاصلے تک دوڑتے ہیں۔ درجنوں مردوخواتین پر کی جانے والی اس تحقیق میں معلوم ہوا کہ جب دو مرد مل کر دوڑ رہے ہوتے ہیں تو وہ اوسطاً 4.86میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتے ہیں لیکن جب مرد کسی عورت کے ساتھ دوڑ رہا ہوتا ہے تو اس کی رفتار بڑھ کر 5.85میل فی گھنٹہ ہو جاتی ہے اور اس صورت میں پہلے سے زیادہ فاصلے تک بھی دوڑتا ہے۔
تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر مشعیل بیکر کا کہنا تھا کہ ”جب دو مرد ورزش کے لیے مل کر دوڑتے ہیں تو وہ اوسطاً 1.87میل کا فاصلہ طے کرتے ہیں لیکن جب مرد کسی خاتون کے ساتھ دوڑ رہے ہوں تو وہ اوسطاً2.46میل دوڑتے ہیں۔جب ہم نے اس کی وجوہات جاننے کی کوشش کی تومعلوم ہوا کہ مرد لاشعوری طور پر خاتون کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے دوڑنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔اس تحقیق سے ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ورزش کے دوران آپ کا پارٹنر ورزش کے معیار کے حوالے سے بہت اہمیت رکھتا ہے۔“

مزید :

تعلیم و صحت -