جو بھی میرا ہمسفر بنے گا میں اس کو ایک کروڑ روپے دوں گی۔۔۔ خوبرو برطانوی دوشیزہ نے عوام کے لئے اعلان کردیا، اپنے ان دوستوں کو ٹیگ کریں جو قسمت آزمانا چاہتے ہوں

جو بھی میرا ہمسفر بنے گا میں اس کو ایک کروڑ روپے دوں گی۔۔۔ خوبرو برطانوی ...
جو بھی میرا ہمسفر بنے گا میں اس کو ایک کروڑ روپے دوں گی۔۔۔ خوبرو برطانوی دوشیزہ نے عوام کے لئے اعلان کردیا، اپنے ان دوستوں کو ٹیگ کریں جو قسمت آزمانا چاہتے ہوں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ عرصہ قبل جینی پارک نامی برطانوی لڑکی نے 17سال کی عمر میں 10لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 17کروڑ 39لاکھ روپے) کی لاٹری جیت کر کم عمر ترین لاٹری وِنر کا اعزاز اپنے نام کیا۔ امیر ہونے کے بعد اس نے دیگر ممالک میں لگژری چھٹیاں منائیں، برانڈڈ فیشن مصنوعات خریدیں اور کچھ پلاسٹک سرجری کروا کر اپنے حسن میں اضافہ کیا۔ اب اس نے پیسے کے بل پر ایک ایسی چیز خریدنے کا اعلان کر دیا ہے کہ پوری دنیا کے مرد چوکنا ہو گئے ہیں۔ دی مرر کے مطابق جینی پارک، اس وقت جس کی عمر 23سال ہے، نے اعلان کیا ہے کہ وہ محبت کی تلاش میں ہے اور جو مرد اس کے ساتھ محبت کرے گا وہ اسے 60ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 1کروڑ 4لاکھ روپے)سالانہ ادا کرے گی۔


رپورٹ کے مطابق جینی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاٹری جیتنے کے بعد جینی نے کئی مردوں کے ساتھ تعلقات استوار کیے ، جن میں ایکس فیکٹر فائنلسٹ سام کیلن بھی شامل تھا، لیکن اس کا ہر رشتہ ناکام رہا اور جلد ہی ٹوٹ گیا۔ جب سے اس نے لاٹری جیتی ہے، محبت کے معاملے میں وہ بدقسمت واقع ہو رہی ہے۔ ان دنوں ایک بار پھر وہ اکیلی ہے اور نئی محبت کی تلاش میں ہے۔ تاہم اس بار وہ تعلق کو نبھانا چاہتی ہے جس کے لیے اس نے نئے محبوب کو سالانہ رقم ادا کرنے کی پیشکش کی ہے، جسے جینی کے ساتھ وفادار رہنا ہوگا۔ “