دبئی میں ایسے حیرت انگیز اور مہنگے ترین پانی میں ڈوبے گھر جنہیں دیکھ کر آپ حیران ہوجائیں گے، کیا یہ گھر بھی پاکستانی سیاستدان خرید لیں گے؟ جانئے

دبئی میں ایسے حیرت انگیز اور مہنگے ترین پانی میں ڈوبے گھر جنہیں دیکھ کر آپ ...
دبئی میں ایسے حیرت انگیز اور مہنگے ترین پانی میں ڈوبے گھر جنہیں دیکھ کر آپ حیران ہوجائیں گے، کیا یہ گھر بھی پاکستانی سیاستدان خرید لیں گے؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی کو دنیا بھر کے امراءکی جنت کہا جاتا ہے جہاں انہیں ایسی آسائشیں میسر آتی ہیں کہ کوئی غریب ان کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ اب کھرب پتیوں کے لیے دبئی میں پانی کے اندر ڈوبے ہوئے لگژری بنگلے بھی بنا دیئے گئے ہیں جن کی مالیت اربوں میں ہے اوریہ مہنگی جائیدادیں خریدنے میں شہرت رکھنے والے پاکستانی سیاستدانوں کی توجہ کا مرکز ہو سکتے ہیں۔ دی مرر کے مطابق یہ انتہائی لگژری جیمز بانڈ سٹائل میں بنائے گئے ہیں جن کی قیمت 1کروڑ 60لاکھ ڈالر (تقریباً 2ارب14کروڑ 44لاکھ روپے) سے 10کروڑ ڈالر (تقریباً 13ارب 40کروڑ روپے) تک ہے۔


رپورٹ کے مطابق کلنڈنسٹ گروپ یہ گھر تعمیرکر رہا ہے جو دبئی کے ساحل سے 4کلومیٹر دور سمندر کے اندربنائے جا رہے ہیں۔ان کی دیواریں شیشے کی ہیں جن سے سمندر کا نظارہ کیا جا سکتا ہے اور باہر تیرتی ہوئی مچھلیوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔یہاں تیار ہوچکے گھروں میں سے ایک کو ’سویڈش پیلس‘ کا نام دیا گیا ہے۔ گروپ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وہ 4ہزار گھر تعمیر کرے گا جن میں سے 1ہزار اب تک فروخت بھی ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے گھر جیمز بانڈ کی فلم ’دی سپائی ہو لوڈ می‘ (The Spy Who Loved Me)میں دکھائے گئے تھے۔