مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی نجف عباس سیال انتقال کر گئے

مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی نجف عباس سیال انتقال کر گئے
مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی نجف عباس سیال انتقال کر گئے

  

احمد پور سیال(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی نجف عباس خان سیال انتقال کر گئے، نجف عباس خان سیال دماغ کی شریان پھٹنے کی وجہ سے ڈیڑھ سال سے علیل تھے، نجف عباس خان سیال پہلے دو مرتبہ ایم پی اے بھی رہ چکے ہیں، ان کی نماز جنازہ کل ان کے آبائی علاقے احمد پور سیال میں 11 بجے ادا کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی نجف عباس خان سیال طویل عرصہ علیل رہنے کے بعد انتقال کر گئے ،وہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے اور جھنگ کی سیاست میں ’’سیال گروپ‘‘ کے سرکردہ افراد میں شامل تھے ،حالیہ الیکشن میں این اے 116سے ان کے صاحبزادے امیر عباس خان سیال نے آزاد حیثیت میں حصہ لیا تھا تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکے تھے ۔نجف عباس سیال دو مرتبہ پنجاب اسمبلی کے بھی رکن رہ چکے ہیں ۔نجف عباس سیال کے انتقال کی خبر جھنگ سمیت ملک بھر میں ان کے حلقہ احباب میں پھیل گئی ہے ۔نجف عباس خان سیال کی نماز جنازہ کل(سوموارکے روز ) ان کے آبائی علاقے احمد پور سیال میں 11 بجے ادا کی جائے گی۔واضح رہے کہ ڈیڑھ سال قبل اسلام آباد میں نجف عباس سیال کے دماغ کی شریان پھٹ گئی تھی جس پر انہیں فوری پمز ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا تاہم کچھ عرصہ زیر علاج رہنے کے بعد انہیں ہسپتال سے گھر بھیج دیا گیا تھا ۔ہسپتال میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سمیت اہم لیگی عہدے داران ان کی تیمارداری کے لئے آتے رہے تھے ۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -جھنگ -