ریسٹورنٹ سے کھانا کھاکر دوبچے جاں بحق ، والدہ بے ہوش ،آئی جی سندھ نے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

ریسٹورنٹ سے کھانا کھاکر دوبچے جاں بحق ، والدہ بے ہوش ،آئی جی سندھ نے تفصیلی ...
ریسٹورنٹ سے کھانا کھاکر دوبچے جاں بحق ، والدہ بے ہوش ،آئی جی سندھ نے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے کلفٹن میں 2 بچے مضر صحت کھانا کھانے سے جاں بحق ہوگئے، بچوں کی والدہ کو بھی تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں طلب کرکے تحقیقات شروع کردیں ہیں جبکہ دوسری طرف آئی جی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

نجی ٹی وی ’’ایکسپریس نیوز ‘‘کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں 2 بچے مضر صحت کھانا کھانے سے جاں بحق ہوگئے، بچوں کی والدہ کو بھی تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں طلب کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ جاں بحق ہونے والے ننھے اور معصوم بچوں  کی شناخت ڈیڑھ سالہ احمد اور 5 سالہ محمد کے نام سے ہوئی ہے۔دوسری طرف ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ متاثرین نے گزشتہ رات ڈیفنس کے علاقے زمزمہ پر ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا تھا جبکہ کھانے کے بعد متاثرین سی ویو پر پلے لینڈ گئے جہاں ٹافیاں بھی کھائیں تھیں،صبح جب بچوں اور والدہ کی طبیعت اچانک بگڑی تو ان کو ہسپتال منتقل کردیاگیا جہا ں وقفے وقفے سے دونوں بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ والدہ کی حالت تشویشناک ہے اور وہ مسلسل بے ہوشی کے عالم میں ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق متاثرین نے جس ریسٹورنٹ سے کھانا کھایا  تھا اسے سیل کردیا گیا ہے جبکہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کو طلب کر کے افسوسناک واقعہ کی مزید تحقیقات کی جاری ہیں ۔ آئی جی سندھ نے ایس پی ساؤتھ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

مزید :

جرم و انصاف -