چینی ماڈل کی غباروں سے بنے ملبوسات میں’’ کیٹ واک‘‘ 

چینی ماڈل کی غباروں سے بنے ملبوسات میں’’ کیٹ واک‘‘ 
چینی ماڈل کی غباروں سے بنے ملبوسات میں’’ کیٹ واک‘‘ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (اے این این )چینی ماڈل کی غباروں سے بنے ملبوسات میں واک کیا،یوں تو کئی فیشن شوز آپ نے دیکھے ہوں گے، تاہم چین کے شاپنگ مال میں سینکڑوں غباروں کی مدد سے ایسے دلکش ملبوسات تیار کئے گئے ہیں جو دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکزبن گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق خوبصورت رنگوں اور انوکھے ڈیزائن کے ان بیلون ملبوسات کی ماڈلز نے ریمپ پر نمائش بھی کی جنہیں دیکھنے کے لئے لاتعدادلوگ شریک ہوئے۔فیشن شو میں آنے والے لوگ ماہر چینی ڈیزائنرز کے تیار کردہ ملبوسات کو دیکھ کر داد دئیے بغیر نہ رہ پائے۔ رپورٹ کے مطابق غباروں کی مدد سے تیار کئے گئے ماڈل کے ملبوسات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔