کویت پاکستان یوتھ سوسائٹی کی جانب سے کویت میں میوزیکل نائٹ "شامِ موسیقی “ کا انعقاد

کویت پاکستان یوتھ سوسائٹی کی جانب سے کویت میں میوزیکل نائٹ "شامِ موسیقی “ کا ...
کویت پاکستان یوتھ سوسائٹی کی جانب سے کویت میں میوزیکل نائٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت(عرفان شفیق سے )کویت پاکستان یوتھ سوسائٹی کی جانب سے کویت میں “شامِ موسیقی “ کے نام سے ایک میوزیکل ایونٹ کا انعقاد کیا گیاجس میں پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی اور مقامی گلوکاروں کی پرفارمنس کو خوب انجوائے کیا۔ پروگرام کا آغاز کویت اور پاکستان کے قومی ترانوں سے ہوا۔ جسکے بعد KPYS کے صدر عبدالوحید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کویت کی تاریخ میں پہلی بار یہ پروگرام ایک الگ اور منفرد انداز میں ترتیب دیا گیا ہے جو اِس سے پہلے کبھی بھی نہیں ہوا۔ انہوں نے اِس بات کا عہد بھی کیا کہ KPYS کی ٹیم آئندہ بھی ایسے ہی معیاری پروگرام کا انعقاد کرواتی رہے گی۔پروگرام کی میزبانی کے فرائض محمد نعیم جان اور فیصل جمیل نے انتہائی احسن طریقے سے ادا کیے جس کو ناظرین نے خوب سراہا۔
سفارت خانہ پاکستان کویت کی طرف سے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر عمر جاوید نے شرکت کی۔ انہوں نے KPYS کی ٹیم کو ایک کامیاب اور منفرد پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ مقامی گلوکاروں میں جمیل علی میر، پ±رنیما، ناصر عباس، محمد سلمان، شکیل خان اور قیصر نے غزلیں گا کر سماں باندھے رکھا۔ حاضرین مقامی فنکاروں کی لائیو پرفارمنس سے محظوظ ہوئے۔آخر میں فنکاروں اور سپانسرز میں اعزازی شیلڈ بھی تقسیم کی گئی اور KPYS کے صدر عبدالوحید نے تمام حاضرین اور ٹیم ارکان کا شکریہ ادا کیا، جنکی محنت کی بدولت یہ رنگا رنگ پروگرام ترتیب دیا گیا۔