دونوں کوریائی ممالک نے اگلی سرحدی چوکیوں کو غیر مسلح کر دیا

دونوں کوریائی ممالک نے اگلی سرحدی چوکیوں کو غیر مسلح کر دیا
دونوں کوریائی ممالک نے اگلی سرحدی چوکیوں کو غیر مسلح کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیانگ یانگ (این این آئی )جزیرہ نما کوریا کے دونوں ملکوں نے اپنی سرحدوں پر انتہائی اگلے محاذ پر قائم بائیس فوجی چوکیوں کو غیر مسلح کرنے کا کام مشترکہ طور پر مکمل کر لیا ہے۔ 
جرمن ریڈیو کے مطابق جنوبی کوریائی وزارت دفاع نے اس عمل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان یہ عسکری معاہدہ اعتماد سازی کی جانب انتہائی اہم قدم ہے۔ اس بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ علاقائی استحکام اور امن مذاکرات کے سلسلے کو آگے بڑھانے کے لیے بھی یہ مثبت پیش رفت ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تقریباً250 کلومیٹر لمبی سرحد پر لاکھوں بارودی سرنگیں بھی بچھی ہوئی ہیں۔