آج کا ہندوستان انتہا پسندوں کے ہاتھ میں یرغمال،بھارت میں مسلمان غیر محفوظ ہیں:غلام سرور خان

آج کا ہندوستان انتہا پسندوں کے ہاتھ میں یرغمال،بھارت میں مسلمان غیر محفوظ ...
آج کا ہندوستان انتہا پسندوں کے ہاتھ میں یرغمال،بھارت میں مسلمان غیر محفوظ ہیں:غلام سرور خان

  



ٹیکسلا(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہآج کا ہندوستان انتہا پسندوں کے ہاتھ میں یرغمال ہے،بھارت میں مسلمان غیر محفوظ ہیں،بابری مسجد کیس کے فیصلے سے ہندوستان نے ثابت کیا ہے کہ اُن کا ملک صرف ہندوؤں کے لیے ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرغلام سرور خان کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں ایسی کوئی مثال موجود نہیں ہے کہ کسی مندر کو گرا کر مسجد بنائی گئی ہو، آج کا ہندوستان انتہا پسندوں کے ہاتھ میں ہے، ہندوستان نے ثابت کیا ہے کہ ان کاملک صرف ہندوؤں کےلیےہے۔انہوں نےکہا کہکرتار پور راہداری کھولنے پر دنیا پاکستان کو سراہ رہی ہےاور  اس کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ بھارتی سکھوں نے عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے ہیں اور پاکستان کے اس اقدام کے بعدہندوستان کے اندربھی پاکستان کے جھنڈے لگائے گئے ہیں،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہم نے سکھ برادری کے دل جیت لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین اقلیتوں کو برابری کے حقوق دیتا ہے جبکہ ہندوستان میں مسلمان غیر محفوظ ہیں،بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی انتہا پسندوں کے ہاتھوں ہونے والی ہلاکتیں ساری دنیا دیکھ رہی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /اٹک


loading...