نواز شریف کی لندن روانگی تاخیر کاشکار،ٹکٹیں منسوخ، حالت نازک ہونے کی خبروں پر مریم اورنگزیب کا بیان بھی آگیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈان نیوز کے مطابق جاتی امرا میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت نازک ہے۔نواز شریف کے لندن جانے کے ٹکٹ بھی منسوخ کردیئے گئے۔ان کا نام ابھی بھی ای سی ایل میں موجود ہے۔
دوسری طرف دنیا نیوز کے مطابق ٹی وی کے مطابق مریم اورنگزیب کاکہنا ہے نواز شریف کو گزشتہ روز سفر کرنے کیلئےاسٹیرائیڈزلگائی گئی تھیں لیکن اب انہیں فورا دوبارہ نہیں لگائے جاسکتے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیاہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق نواز شریف کو قطر ایئرویز کی پرواز629 سے لندن جانا تھا ۔رپورٹس کے مطابق سوال ایوی ایشن نے ان کی لندن روانگی سے متعلق تمام انتظامات کرلئے تھے۔ ٹی وی رپورٹس کے مطابق ان کی روانگی کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔
نواز شریف کی طبیعت سے متعلق خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ نون کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کی صحت سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیاجائے
نواز شریف کی صحت سے متعلق اطلاعات صرف ان کے ڈاکٹر عدنان دیں گے۔انہوں نے کہاپارٹی ترجمان یاڈاکٹرعدنان کے علاوہ کسی کی بات کو بنا تصدیق نہ چلایاجائے.