بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کامجسمہ جنگی میوزیم میں نصب،بھارتیوں کو آگ لگ گئی

بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کامجسمہ جنگی میوزیم میں نصب،بھارتیوں کو آگ لگ ...
بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کامجسمہ جنگی میوزیم میں نصب،بھارتیوں کو آگ لگ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنگی کارناموں کی داستان سناتے پاک فضائیہ کے میوزیم میں ایک نیا اضافہ ہوگیا۔۔حکام نے کچھ عرصہ قبل پکڑے گئے بھارتی ونگ کمانڈرابھی نندن کا ایک مجسمہ میوزیم میں رکھا ہے ۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ابھی نندن کو ایک پاکستانی فوجی نے اپنی تحویل میں لیا ہوا ہے۔جبکہ چائے کا ایک کپ ساتھ ہی رکھا ہواہے۔
مجسمہ دیکھ کر جہاں پاکستانی اپنی فضائیہ کی قابلیت کو سراہ رہے ہیں وہیں بھارتی شہریوں کو آگ لگی ہوئی ہے۔بھارت کے سابق فوجی ہوں یاپھر عام شہری سب دل کی بھڑاس نکالتے نظرآئے۔


پاکستانی صحافی انور لودھی نے ابھی نندن کے مجسمے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ اگر ابھی نندن کے ہاتھ میں ’فںٹاسٹک ‘چائے کا کپ بھی تھما دیاجاتا تو یہ مجسمہ مزید دلچسپ ہوجاتا۔

یاد رہے کہ ستائیس فروری کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کو ناکوں چنے چبوادیئے تھے اور نہ صرف اس کا مگ اکیس طیارہ تباہ کا بلکہ ونگ کمانڈرابھی نندن کو بھی زندہ پکڑ لیاتھا۔پاک فوج نے بہادری کے ساتھ باوقار فورس ہونے کاثبوت دیتے ہوئے قیدی کے ساتھ نہ صرف اچھا سلوک کیابلکہ یکم مارچ کو اس کی بحفاظت واپسی بھی یقینی بنائی۔پاکستان کے اس اقدام کو دنیا بھرمیں سراہاگیاتھا.