نواز شریف کی صحت پر گزرتے وقت کے ساتھ خطرات بڑھتے جارہے ہیں،مریم اورنگزیب

نواز شریف کی صحت پر گزرتے وقت کے ساتھ خطرات بڑھتے جارہے ہیں،مریم اورنگزیب
نواز شریف کی صحت پر گزرتے وقت کے ساتھ خطرات بڑھتے جارہے ہیں،مریم اورنگزیب

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان مسلم لیگ(ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت پر ڈاکٹروں کے مطابق گزرتے وقت کے ساتھ خطرات بڑھتے جارہے ہیں، بیرون ملک روانگی کا عمل ای سی ایل سے نام نہ نکلنے کے باعث تاخیر کا شکار ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ (ن)مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت پر ڈاکٹروں کے مطابق گزرتے وقت کے ساتھ خطرات بڑھتے جارہے ہیں، بیرون ملک روانگی کا عمل ای سی ایل سے نام نہ نکلنے کے باعث تاخیر کا شکار ہورہا ہے، ڈاکٹرز نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کے لیے انہیں اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دی، نوازشریف کو باربار اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز نہیں دی جاسکتی، پلیٹ لیٹس کے حوالے سے ڈاکٹرز تذبذب کا شکار ہیں، میڈیکل ایمرجنسی پر مریض کو بیرون ملک منتقل کرنا تقریباً ناممکن ہو جائےگا، ڈاکٹروں کے مطابق گزرتے وقت کے ساتھ خطرات بڑھتے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، ان کی صحت سے متعلق اطلاع پارٹی ترجمان یا ڈاکٹر عدنان دیں گے لہٰذا پارٹی ترجمان یا ڈاکٹر عدنان کے علاوہ کسی کی اطلاع کو بغیر تصدیق نہ چلایا جائے۔

مزید : قومی