موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کردی

موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کردی
موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کردی

  



اسلام آباد(ویب ڈیسک) آئندہ 24 گھنٹوں کے درمیان ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بعض مقامات میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ کوئٹہ میں چند مقامات پر ہلکی بارش/ برفباری کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیرکی صبح مطلع صاف رہا تاہم خنکی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسلام آباد کا درجہ حرارت صبح کے وقت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جو زیادہ سے 25 تک جا سکتا ہے۔

کراچی میں صبح کے وقت درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شہر کا موسم جزوی ابر آلود رہے گا۔آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری رکارڈ کیا جاسکتا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 19 فیصد ہے۔گذشتہ روز موسم ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا۔

کل  کم سے کم درجہ حرارت   سکردو،استور03، قلات،بگروٹ،گوپس،ہنزہ،کوئٹہ اور کالام میں 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : ماحولیات