صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے ، وہ گورنر ہاو¿س میں ورلڈ فیشن کنونشن میں شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ رہے ہیں۔ حکام کے مطابق صدر مملکت گورنر ہاو¿س میں ورلڈ فیشن کنونشن میں شرکت کریں گے جبکہ عارف علوی گورنر ہاو¿س میں سکھ یاتریوں کے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیے میں بھی شریک ہونگے۔ دورہ لاہور کے دوران صدر مملکت عارف علوی گورنر پنجاب چودھری سرور اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

مزید : قومی