”کیانوازشریف کو میرٹ پر ضمانت ملی“ ؟صحافی کے سوال پر فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

”کیانوازشریف کو میرٹ پر ضمانت ملی“ ؟صحافی کے سوال پر فردوس عاشق اعوان نے ...
”کیانوازشریف کو میرٹ پر ضمانت ملی“ ؟صحافی کے سوال پر فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میڈیکل بورڈارکان ڈاکٹرزہیں سیاست دان نہیں،ان پراعتماد کرناچاہیے۔

اسلام آبادہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی کے سوال”کیانوازشریف کو میرٹ پر ضمانت ملی ؟“کا جواب دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ عدالت سے پوچھیں مجھ سے کیا پوچھتے ہیں،میرٹ تھا تو ہی عدالت نے آرڈر کیا،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیکل بورڈکی سفارش پرہی نوازشریف کوضمانت ملی،میڈیکل بورڈارکان ڈاکٹرزہیں سیاست دان نہیں،ان پراعتماد کرناچاہیے۔

صحافی کے سوال ”کیاآپ ن لیگ کے میرٹ کے دعویٰ کی حمایت کررہی ہیں؟کا جواب دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میں مسلم لیگ ن کی نہیں میڈیکل بورڈکی حمایت کررہی ہوں،میڈیکل بورڈ نے کہا نوازشریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ،وفاقی حکومت عدالتوں کی بہتری کیلئے تعاون کرے گی۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ وزیراعظم اور کابینہ کو ڈسٹرکٹ کورٹس کی حالت زار سے آگاہ کیا ،وزیراعظم نے وزیرقانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دےدی ہے،وزیر قانون فروغ نسیم کمیٹی کے سربراہ ہوں گے،کمیٹی بینچ اور بار میں پل کا کردار ادا کرے گی ۔

ان کا مزید کہناتھا کہ نوازشریف نیب کے ملزم ہیں نیب نے انہیں سزا دلوائی، اداروں کے کہنے پر نام ای سی ایل میں ڈالا جاتا ہے ،ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے نیب سے اجازت مانگی گئی تھی،انہوں نے کہا کہ مولاناکوفل ٹاس دی،انہوں نے کریزسے نکل کرچھکے لگائے،چاہتے تھے نوازشریف،زرداری کیساتھ مولاناکاسٹیمنا بھی ٹیسٹ ہو،مولانا کے کھلاڑی گراﺅنڈ میں ہیں مگر تھک گئے ،مولانا چھکے لگانے کے بجائے روکنے کی پوزیشن میں آگئے،انہوں نے کہا کہ کارکن میدان میں ،مولانابسترآرام میں ،کیایہ کھلا تضادنہیں،مولانا سے گزارش کرتے ہیں کہ عمران خان پاکستان کیلئے لازم و ملزوم ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ آصف زرداری بیمارہیں توطریقہ کارکے تحت درخواست پیش کریں،آصف زرداری کے رشتہ داربیانات کے بجائے قانونی راستہ اختیارکریں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد