مذاکراتی کمیٹی صرف آنیاں جانیاں کرتی ہے، مولانا فضل الرحمان

مذاکراتی کمیٹی صرف آنیاں جانیاں کرتی ہے، مولانا فضل الرحمان
مذاکراتی کمیٹی صرف آنیاں جانیاں کرتی ہے، مولانا فضل الرحمان

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ جے یوآئی (ف) مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی صرف آنیاں جانیاں کرتی ہے،ملک میں ایک پرامن احتجاج ہورہاہے،اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پرہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام میں سربراہ جے یو آئی (ایف )مولانا فضل الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی صرف آنیاں جانیاں کرتی ہے،ملک میں ایک پرامن احتجاج ہورہاہے،اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پرہیں اور انہوں نے جے یو آئی (ف) کا بھرپور ساتھ دیا ہے،میں تمام حزب اختلاف جماعتوںسے مطمئن ہوں،ہم نے تحریک شروع کی ہے، اس ناجائز حکومت کےخلاف ہیں،مارچ کے شرکاکوبارش اورسردی سے کوئی تکلیف نہیںہے۔

جبکہ دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر جے یو آئی (ف) کا مشاورتی اجلاس ہو گا، جس میں مرکزی قیادت شرکت کرے گی،اجلاس میں پلان بی پرعمل درآمد سے متعلق مشاورت ہوگی۔

مزید : قومی