لاہورہائیکورٹ،قمر زمان کائرہ کی آصف زرداری سے ملاقات کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر کو نوٹس جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے قمر زمان کائرہ کی آصف زرداری سے ملاقات کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ اورآئی جی جیل خانہ جات سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کی آصف زرداری سے ملاقات کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ آصف علی زرداری بیمار اور اڈیالہ جیل میں قید ہیں ، آصف علی زرداری سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں انتظامیہ اجازت نہیں دے رہی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آصف علی زرداری سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے،عدالت نے درخواست پر سیکرٹری داخلہ اور آئی جی جیل خانہ جات سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔