یوسف رضاگیلانی کے کالعدم تنظیم سے بازیاب ہونیوالے بیٹے علی حیدر گیلانی کیخلاف مقدمہ درج، وجہ بھی سامنے آگئی

یوسف رضاگیلانی کے کالعدم تنظیم سے بازیاب ہونیوالے بیٹے علی حیدر گیلانی ...
یوسف رضاگیلانی کے کالعدم تنظیم سے بازیاب ہونیوالے بیٹے علی حیدر گیلانی کیخلاف مقدمہ درج، وجہ بھی سامنے آگئی

  



مظفر گڑھ (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ مظفر گڑھ انتظامیہ نے اس ایف آئی آر میں کار سرکار میں مداخلت کی دفعات درج کی ہیں۔

خیال رہے کہ آٹھ نومبر کو مظفر گڑھ میں بلاول بھٹو کا جلسہ تھا۔ اس موقع پر ملتان سے ایم پی اے علی حیدر گیلانی اور ڈی پی او کے درمیان تکرار ہوئی تو انتظامیہ نے جیالے رہنما پر کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایف آئی آر کے اندراج کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی جیالے کو نقصان ہوا تو ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی۔ پی ٹی آئی سرکار پولیس میں سیاسی مداخلت بند کرے۔

یادرہے کہ علی حیدر گیلانی کو 2013 میں کالعدم تنظیم نے ملتان کے نواحی علاقے سےاغوا کرلیا تھا اور کئی ماہ کی جدو جہد کے بعد انہیں  بازیاب کرایا گیا تھا۔ 

مزید : علاقائی /پنجاب /مظفرگڑھ