"زرداری کو بھی جلد ریلیف ملے گا، اچھی خبر آنے والی ہے" تہلکہ خیز دعویٰ منظرعام پر

"زرداری کو بھی جلد ریلیف ملے گا، اچھی خبر آنے والی ہے" تہلکہ خیز دعویٰ ...

  



اسلام آباد (ویب ڈیسک) اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے کنوینئر اکرم درانی نے کہا ہے کہ پیر سے ہم پلان بی پر عمل کریں گے۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک نے جیسے بات کی اسی لہجے میں جواب بھی دیا جائے گا۔ پیر یا منگل کو ہمارا اگلا لائحہ عمل سامنے آجائے گا۔ جب کہ رہبر کمیٹی کا اجلاس اگر ضرورت پڑی تو بلالیں گے۔

اکرم درانی نے کہا ہے کہ حکومت کے علاوہ کسی قوت سے بات چیت نہیں کررہے، ہمارا اگلا فیصلہ حکومت کے لیے بہت پریشان کن ہوگا، فضل الرحمان چاہتے ہیں مذاکرات بامقصد ہوں، امید حکومت ہمارے مطالبات جلد تسلیم کرے گی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ آصف زرداری کو بھی جلد ریلیف ملے گا، بہت جلد اچھی خبر دوں گا۔

مزید : قومی