نواز شریف کا علاج بیرون ملک ناگزیر، سرکاری میڈیکل بورڈ نے رپورٹ وفاقی حکومت کو بھجوا دیں

نواز شریف کا علاج بیرون ملک ناگزیر، سرکاری میڈیکل بورڈ نے رپورٹ وفاقی حکومت ...
نواز شریف کا علاج بیرون ملک ناگزیر، سرکاری میڈیکل بورڈ نے رپورٹ وفاقی حکومت کو بھجوا دیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) سرکاری میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی صحت کو مزید تشویشناک قرار دے دیاہے، علاج صرف بیرون ملک میسرسہولیات سے ممکن ہے۔

نجی ٹی وی چینل سی فورٹی ٹوکے مطابق سرکاری میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی صحت کو مزید تشویشناک قرار دے دیاہے، علاج صرف بیرون ملک میسرسہولیات سے ممکن ہے۔، بورڈ نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی۔ میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی تازہ ترین بلڈ رپورٹس پیش کی گئیں جس کا جائزہ لینے کے بعد میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی صحت کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم ہونے کا عارضہ سنگین صورت اختیار کر رہا ہے جو علاج میں تاخیر کے باعث جاں لیوا ہوسکتا ہے، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس بتدریج گر رہے ہیں اور ان کو بہتر بنانے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔ بورڈ نے واضح کر دیا ہے کہ نواز شریف کا علاج ملک میں نہیں ہوسکتا یہ سہولت صرف بیرون ملک دستیاب ہے۔

مزید : قومی