قصور،ببرکھائی میں دیہاتیوں نے 3 مبینہ ڈاکوﺅں کو پکڑ لیا

قصور،ببرکھائی میں دیہاتیوں نے 3 مبینہ ڈاکوﺅں کو پکڑ لیا

  



قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قصور کے علاقے ببرکھائی میں دیہاتیوں نے 3 مبینہ ڈاکوﺅں کو پکڑ لیا،مشتعل افرادنے ڈاکوؤں کو تشددکا نشانہ بنایا اورپولیس کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ببرکھائی میں دیہاتیوں نے 3 مبینہ ڈاکوپکڑلیے ،ڈاکوناکہ لگائے شہریوں کولوٹ رہے تھے،مشتعل افرادنے ڈاکوؤں کو تشددکا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کردیا،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ڈی پی اوکے آنے تک ڈاکوؤں کوپولیس کے حوالے نہیں کریں گے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /قصور