اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف جاتی امرا پہنچ گئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف جاتی امرا پہنچ گئے،شہباز شریف جاتی امرا میں نواز شریف کی عیادت کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف جاتی امرا پہنچ گئے،شہباز شریف جاتی امرا میں اپنے بھائی نواز شریف کی عیادت کریں گے،شہبازشریف ڈاکٹرز سے نوازشریف کی صحت پر مشاورت کریں گے،شہباز شریف ڈاکٹر عدنان سے بھی جاتی امرا میں مشاورت کریں گے۔