بابری مسجد کیس ،بھارتی سپریم کورٹ نے خطرناک رجحان کی بنیاد رکھ دی،سابق چیف جسٹس

بابری مسجد کیس ،بھارتی سپریم کورٹ نے خطرناک رجحان کی بنیاد رکھ دی،سابق چیف ...
بابری مسجد کیس ،بھارتی سپریم کورٹ نے خطرناک رجحان کی بنیاد رکھ دی،سابق چیف جسٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ریٹائرڈ بھارتی جج نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے جارحیت کی حمایت کی ہے اور مائٹ از رائٹ کے تحت یہ فیصلہ سنایا ہے۔انہوں نے کہابھارتی سپریم کورٹ نے خطرناک رجحان کی بنیاد رکھ دی ہے۔ایسی باتیں کچھ لوگوں کے سیاسی ایجنڈے کو تقویت دیتی ہیں۔
اپنے ایک بلاگ میں مرکنڈے کاٹجو کہتے ہیں پانچ سو سال قبل مندرگراکرمسجد تعمیر کرنے والی بات احمقانہ ہے۔
انہوں نے کہا کئی مقامات پرمسلمان حکمرانوں نے دیگر عبادت گاہوں کی جگہ مساجدبنیں لیکن بھارت کو آگے بڑھنا چاہئے نہ کہ ماضی سے چپکے رہنا چاہئے۔انہوں نے سوال کیاکہ آج ایسا ممکن ہے کہ کسی مندر کو گرا کراس کی جگہ مسجد بنادی جائے؟تو کیا یہ بے وقوفی نہیں کہ ایک مسجد کو گراکراس پر مندربنانے کی بات کی جائے۔اس سے سوائے انتشار کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -