نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کامعاملہ،چیئرمین نیب نے اہم قدم اٹھالیا

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کامعاملہ،چیئرمین نیب نے اہم قدم اٹھالیا
نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کامعاملہ،چیئرمین نیب نے اہم قدم اٹھالیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن روانگی کے ٹکٹ بک ہوئے پھر منسوخ بھی کرادیئے گئے تاہم ابھی تک ان کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جاسکا۔اس معاملے کے حل کیلئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ایڈووکیٹ جنرل نیب سمیت متعلقہ حکام کو طلب کرتے ہوئے اہم اجلاس بلالیاہے۔

نجی ٹی وی کےمطابق چیئرمین نیب کی زیرصدارت ہونے والے اس اجلاس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق وزارت داخلہ کے خط کا جائزہ لیا جائے گااس پرحتمی فیصلہ کیاجائے گا۔اس دوران نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

یاد رہے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے گھروالوں کی جانب سے آج صبح لاہور سے لندن کیلئے ٹکٹس بک کرائی گئی تھیں جہاں انہیں ہارلے اسٹریٹ کلینک میں علاج کیلئے لے جایا جانا تھا۔نواز شریف کے ساتھ ان کے بھائی شہبازشریف اور معالج ڈاکٹرعدنان کو بھی جانا تھا۔نجی چینل جی این این کے مطابق نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہ نکلنے کے باعث بکنگ کینسل کرائی گئی اوراب ای سی ایل سے نام نکلنے کے بعد ہی وہ روانہ ہوں گے۔

مزید : قومی