صدر ڈاکٹر عارف علوی کا محمد آصف کو ٹیلی فون،ورلڈسنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی

صدر ڈاکٹر عارف علوی کا محمد آصف کو ٹیلی فون،ورلڈسنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر ...
صدر ڈاکٹر عارف علوی کا محمد آصف کو ٹیلی فون،ورلڈسنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ورلڈ سنوکرچیمپئن محمدآصف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی۔صدر مملکت نے محمد آصف سے پاکستان میں سنوکر کے کھیل کے فروغ پر بھی گفتگو کی ۔

واضح رہے کہ آئی بی ایس ایف ورلڈسنوکرچیمپین شپ کے فاتح محمدآصف وطن واپس پہنچ گئے،وطن واپسی پرپی بی ایس اے،سندھ سنوکرایسوسی ایشن اورمقامی پلیئرزنے محمدآصف کاشانداراستقبال کیا۔سنوکر چیمپئن محمد آصف نے ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں اس نے کامیابی سے ہمکنار کیا، عوام سے بہت محبت لیکن حکومت نے حوصلہ افزائی تک نہیں کی،انہوں نے کہا کہ جیت میری ہی نہیں پورے پاکستان کی ہے، پہلے اور دوسرے ٹورنامنٹ میں مشکلات رہیں، عالمی سنوکر چیمپئن محمد آصف نے جیت کا ٹائٹل کشمیری بہن بھائیوں کے نام کردیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد