ڈاکٹرزکی ہدایات کے باوجود آصف زرداری کی زندگی کے ساتھ کھیل رہی ہے،شیری رحمان
اسلا م آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت ڈاکٹرزکی ہدایات کے باوجود آصف زرداری کی زندگی کے ساتھ کھیل رہی ہے، آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹس تک نہیں دی جا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر شیری رحمان نے آصف زرداری کی صحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ڈاکٹرزکی ہدایات کے باوجود آصف زرداری کی زندگی کے ساتھ کھیل رہی ہے، آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹس تک نہیں دی جا رہی ہیں، حکومت ہوش سے کام لے، ایسا نا ہوحکومت انتقام کی آگ میں خود ہی جل جائے، آصف علی زرداری کے علاج کیلئے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ نہیں بٹھایا جارہا،سابق صدر کی طبیعت دن بدن بگڑتی جا رہی ہے،حکومت کیجانب سے طبی ماہرین اور ذاتی معالج تک رسائی نہیں دی جا رہی ہے۔