نواز شریف کی روانگی سے دو ہفتے بعد مریم نواز لندن روانہ ہونگی،نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ

نواز شریف کی روانگی سے دو ہفتے بعد مریم نواز لندن روانہ ہونگی،نجی ٹی وی چینل ...
نواز شریف کی روانگی سے دو ہفتے بعد مریم نواز لندن روانہ ہونگی،نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ

  



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کی بیرون ملک روانگی دو سے تین روز مزید تاخیر کا شکار وہو سکتی ہے،نواز شریف کی روانگی سے دو ہفتے بعد مریم نواز لندن روانہ ہونگی۔

نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز نے شریف خاندان کے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کی بیرون ملک روانگی دو سے تین روز مزید تاخیر کا شکار وہو سکتی ہے،نواز شریف کی روانگی سے دو ہفتے بعد مریم نواز لندن روانہ ہونگی، نواز شریف کیلئے ابھی تک شریف خاندان نے لندن میں کسی ہسپتال سے اپائنمنٹ نہیں لی ہے،شریف خاندان لندن میں مختلف ڈاکٹروں سے تجاویز لے رہا ہے۔

جبکہ دوسری جانب سرکاری میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی صحت کو مزید تشویشناک قرار دے دیاہے، علاج صرف بیرون ملک میسر سہولیات سے ممکن ہے۔، بورڈ نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی۔ میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی تازہ ترین بلڈ رپورٹس پیش کی گئیں جس کا جائزہ لینے کے بعد میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی صحت کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم ہونے کا عارضہ سنگین صورت اختیار کر رہا ہے جو علاج میں تاخیر کے باعث جاں لیوا ہوسکتا ہے، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس بتدریج گر رہے ہیں اور ان کو بہتر بنانے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔ بورڈ نے واضح کر دیا ہے کہ نواز شریف کا علاج ملک میں نہیں ہوسکتا یہ سہولت صرف بیرون ملک دستیاب ہے

مزید : قومی