سمندری طوفان بلبل سےبنگلہ دیش اور بھارت میں تباہی،15افرادہلاک

سمندری طوفان بلبل سےبنگلہ دیش اور بھارت میں تباہی،15افرادہلاک
سمندری طوفان بلبل سےبنگلہ دیش اور بھارت میں تباہی،15افرادہلاک

  



ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سمندری طوفان بلبل بنگلہ دیش کے بنگال اور بھارت کے سرحدی علاقوں سے ٹکرا گیاجس سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے۔درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ مواصلاتی نظام بھی متاثرہواہے،حکام کے مطابق مختلف حادثات میں آٹھ بنگالی اور بھارت کے سات شہری ہلاک ہوئے ہیں جبکہ بیس لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پرپہنچادیاگیاہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث بھارت کا کلکتہ ،بنگلہ دیش کا چٹاگانگ ایئرپورٹس اوردونوں بڑی بندرگاہیں چٹاگانگ اور مونگلا کو بھی بند کردیاگیاہے۔بنگلہ دیش میں قدرتی آفات کے ادارے کے سیکرٹری شاہ کمال کہتے ہیں کہ متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے پانچ ہزار پانچ سو پناہ گاہیں تیارکی گئی ہیں۔

ادھر بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری ملازمین کے ساتھ تعاون کریں۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان اختتام ہفتہ تک آگے بڑھ جائے گا۔

مزید : بین الاقوامی