وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکاعوام کوریلیف دینے کیلئے بڑا اقدام

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکاعوام کوریلیف دینے کیلئے بڑا اقدام
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکاعوام کوریلیف دینے کیلئے بڑا اقدام

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے عوام کوریلیف دینے کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا،صوبے کے 32ماڈل بازاروں میں کسان براہ راست اجناس فروخت کرسکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ کسانوں کواجناس کی فروخت کیلئے سٹال فراہم کریں گے،کسانوں سے سٹالزکاکرایہ یافیس نہیں لی جائےگی،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کاشتکارسبزیاں وپھل ماڈل بازارمیں فروخت کریں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور