لاہورہائیکورٹ،سموگ پربروقت قابونہ پانے کیخلاف درخواست پروفاقی و صوبائی حکومت ،محکمہ موحولیات سمیت فریقین کو نوٹسز جاری

لاہورہائیکورٹ،سموگ پربروقت قابونہ پانے کیخلاف درخواست پروفاقی و صوبائی ...
لاہورہائیکورٹ،سموگ پربروقت قابونہ پانے کیخلاف درخواست پروفاقی و صوبائی حکومت ،محکمہ موحولیات سمیت فریقین کو نوٹسز جاری

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سموگ پر بروقت قابو نہ پانے کیخلاف درخواست پر وفاقی وصوبائی حکومت،محکمہ ماحولیات سمیت فریقین کونوٹسز جاری کر دیئے ،عدالت نے تمام فریقین کو کل جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ پر بروقت قابو نہ پانے کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی،جسٹس مامون الرشید نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے وفاقی وصوبائی حکومت اورمحکمہ ماحولیات سمیت فریقین کونوٹسز جاری کرتے ہوئے کل جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا،جسٹس مامون الرشید نے کہا کہ سموگ کے معاملہ پرغفلت برداشت نہیں کریں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور