امید ہےنو ازشریف کا نام آج ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا ، چوہدری سرور

امید ہےنو ازشریف کا نام آج ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا ، چوہدری سرور
امید ہےنو ازشریف کا نام آج ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا ، چوہدری سرور

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاہے کہ میں نے ذاتی طور پر اداروں سے بات کی ہے،امید ہے نو ازشریف کا نام آج ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے الحمرا آرٹ کونسل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ذاتی طور پر اداروں سے بات کی ہے، امید ہے نوازشریف کا نام آج ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا، ان کی صحت کے حوالے سے فکر مند ہیں ،سرکاری سطح پر نوازشریف کا بہترین علاج کیا گیا ،کسی کی صحت پر سیاست نہیں کرنی چاہیے،نوازشریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ۔نواز شریف کے میڈیکلبورڈ نے بھی بیرون ملک علاج کی تجویز کی تھی ، حکومت اس حوالے سے کوئی رسک نہیں لینا چاہتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے آزادی مارچ کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی ہے۔

مزید : قومی