رابی پیرزادہ ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئیں، نیا اعلان کردیا

رابی پیرزادہ ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئیں، نیا اعلان کردیا
رابی پیرزادہ ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئیں، نیا اعلان کردیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اداکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی زندگی کو ایک نئے سرے سے شروع کرنے کااعلان کیا ہے۔سیو اے سول کے ہیش ٹیگ کے ساتھ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خانہ کعبہ کی خوبصورت پینٹینگز شیئر کی ہیں۔اپنی پوسٹ کو انہوں نے نئی شروعات کا عنوان دیا ہے۔

خاکے سے لے کر تکمیل تک رابی پیرزادہ نے اپنی پینٹنگ کے تمام مراحل کی تصویری جھلکیاں اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر کی ہیں۔پینٹنگ پر لکھی تاریخ کے مطابق انہوں نے دس نومبر کو اپنا فن پارہ مکمل کیا۔

رابی پیرزادہ کی اس نئی شروعات پران کے فالوورز کی بڑی تعداد نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناو¿ں کااظہارکیا،دعائیں دیں، ہمت نہ ہارنے کا مشورہ دیااور خدا کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہونے کی تلقین کی جبکہ کچھ لوگوں نے اس موقع پر بھی طنز کے نشتر چلاکر ردعمل دیا۔

عدنان را شد لکھتے ہیں کہ آپ نے خدا کی طرف رجوع کرلیاہے تو یقین رکھئے کہ وہ اس مشکل وقت میں آپ کی ضرور مدد کرے گا۔

ماہم خان لکھتی ہیں کہ رابی آپی ہمیں آپ سے محبت ہے، خداآپ پر اپنی رحمت کرے

ماجد نے امید دلائی کہ پریشان نہ ہوں اللہ معاف کرنے والا ہے

احسن رضا نامی صارف نے لکھا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ ایک واقعہ نے آپ کو باغی بنانے کے بجائے رب کے قریب کردیا

پی ایم ایل این ردا نامی ٹویٹر صارف نے اردو کا ایک محاورہ ترمیم کے ساتھ لکھا

واضح رہے کہ کچھ روز قبل اداکارہ و ماڈل رابی پیرزادہ کی انتہائی نجی نوعیت کی ویڈیوز اور تصاویر لیک ہوئیں تھیں جس پر سوشل میڈیا پر ایک طوفان اٹھ کھڑا ہواتھا۔رابی کے مطابق ان کا ڈیٹا مبینہ طورپر اس دکاندار نے لیک کیا جسے انہوں نے اپنا فون بیچا تھا۔انہوں نے اپنی غلطی پر معافی مانگتے ہوئے لوگوں سے ان کی نجی ویڈیوز وائرل نہ کرنے کی گزارش بھی کی تھی۔جبکہ پردہ پوشی سے متعلق حدیث مبارکہ بھی شیئرکی تھی جس میں کہا گیا''جوبندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کریگا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔

اس واقعے کے بعد انڈی پینڈنٹ اردو کو کئے گئے ایک ٹیکسٹ میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ اس قدر پریشان ہیں کہ خود کشی کا سوچ رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ اب سمجھی ہیں کہ ریپ کا شکار خواتین خودکشی کیوں کرتی ہیں۔

رابی کی خود کشی سے متعلق کچھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ رابی پیرزادہ ہیں اور انہوں نے خودکشی کی کوشش کی ہے تاہم ان تصاویر کے حوالے سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

چار نومبر کو انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ  وہ شوبز کی زندگی سے کنارہ کشی اختیارکررہی ہیں۔

اس سارے عرصے میں جہاں رابی پیرزادہ پرجہاں لوگوں نے تنقید کی تھی وہیں اب بہت سے لوگوں کی جانب سے ان کے بارے میں مثبت ردعمل کا اظہاربھی کیاجارہاہے۔

مزید : تفریح