شاہدخاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈرجاری نہ ہونے کے اقدام کولاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

شاہدخاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈرجاری نہ ہونے کے اقدام کولاہورہائی کورٹ میں ...
شاہدخاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈرجاری نہ ہونے کے اقدام کولاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے حکومت کی جانب سے پروڈکشن آرڈرجاری نہ کرنے کااقدام لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے حکومت کی جانب سے پروڈکشن آرڈرجاری نہ کرنے کااقدام لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیا،شاہدخاقان عباسی نےرانااسداللہ خان ایڈووکیٹ کے ذریعے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کیا،وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے دیگر ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے لیکن شاہدخاقان کو نظرانداز کیا ہے,اسپیکرنے دیگر ارکان کےپروڈکشن آرڈر جاری کیے،مجھےنظر انداز کیا گیا,آئین کے تحت سب شہری برابر ہیں ان سے امتیازی سلوک نہیں کیا جا سکتا,آئین میں امتیازی سلوک کی کوئی گنجائش نہیں ، ایسا کرنا آئین کی نفی ہے, عدالت میرے پروڈکشن آرڈرجاری کرنےکاحکم دیا جائے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر ایل این جی کرپشن کیس میں جیل میں ہیں ۔

مزید :

قومی -