بولیویا کے صدر نے استعفی دے دیا

بولیویا کے صدر نے استعفی دے دیا
بولیویا کے صدر نے استعفی دے دیا

  



سکرے(ویب ڈیسک) بولیویا کے صدر ایوو موریلز نے استعفی دے دیا۔تفصیلات کے مطابق بولیویا کے صدرایوو موریلز نے آرمی چیف کے مطالبے پر استعفی دیا۔ جنرل ولیمز کے مطابق داخلی صورتحال پر صدر موریلز سے استعفے کا مطالبہ کیا۔استعفے کا مقصد ملک میں استحکام برقرار رکھنا ہے۔

صدر موریلز کے دوبارہ متنازع انتخاب پر ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔سرکاری ٹی وی سے خطاب کرتے ہوئے بولیویا کے صدر اوو مورالس نے کہا ہے کہ ملک کی بہتری کے لیے میں اپنے عہدے سے استعفا دے رہا ہوں۔

صدر ایو موریلز رواں سال اکتوبر میں بولیویا کےصدر منتخب ہوئے تھے انتخابات کے بعد بولیویا کی اپوزیشن اور مظاہرین نے الزام عائد کیا تھا کہ انتخابی حکام نے ووٹوں کی گنتی میں ہیرا پھیری کرکے موریلز کا کامیاب کرایا ہے۔واضح رہے کہ تحریک برائے سوشلزم کے رہنما اوو مورالس چوتھی مرتبہ بولیویا کے صدر منتخب ہوئے تھے۔

مزید : بین الاقوامی