حریم شاہ کا ماہانہ خرچ کتنا؟ ٹک ٹاک سٹارز کی وہ باتیں جو آپ کو معلوم نہیں

حریم شاہ کا ماہانہ خرچ کتنا؟ ٹک ٹاک سٹارز کی وہ باتیں جو آپ کو معلوم نہیں
حریم شاہ کا ماہانہ خرچ کتنا؟ ٹک ٹاک سٹارز کی وہ باتیں جو آپ کو معلوم نہیں

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا ماہانہ خر چ دو لاکھ روپے سے زائد ہے ، وہ فضول خرچ ہیں لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے ، حریم شاہ اور صندل خٹک دونوں دوست ہیں، جن کا ابتدائی رابطہ سوشل ایپس کے ذریعے ہی ہوا تھا، حریم شاہ سرائیکی علاقے سے تعلق رکھنے والا لڑکا دیکھ چکی ہیں اور جلد شادی کرنیوالی ہیں۔

مقامی نیوزویب سائٹ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں حریم شاہ نے کہاکہ کھیل کود اور شرارتیں، بچوں جیسی حرکتیں کرنا پسند ہیں، شاید اسی وجہ سے لات مار کردروازہ کھولتی ہوں، اکثر بچوں کو بھی دیکھا ہوگا کہ جب وہ گھر واپس آتے ہیں تو دروازوں پر لاتیں مارتے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ حریم شاہ ایک عام سی ،منفرد سی لڑکی ہے،سب کے سامنے ہے، زندگی کا کوئی بھی راز یا انداز مخفی نہیں ہے، جوبھی کرتی ہیں وہ سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے مزید بتایاکہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھتی ہوں اور زیادہ تر اسلام آباد ہوتی ہوں، میں طالبعلم ہوں، میرے والدین سرکاری آفیسر ہیں، ہم چار بہنیں اور تین بھائی ہیں، لائف میں جو بھی کیا اپنی مرضی سے کیا، چاہے کسی سبجیکٹ کا انتخاب کیا یا کچھ بھی کیا، جو بھی کیا اپنی خوشی اور مرضی کے لئے۔

ان کاکہناتھاکہ دولت ہونا یا امیر ہونایہ کوئی بہت بڑی بات نہیں ہوتی۔ انسان کو جو بھی ملتا ہے وہ نصیب اور مقدر سے ملتا ہے۔ کسی کو دولت کی نگاہ سے نہ دیکھیں بلکہ دیکھیں کہ بندہ کیسا ہے اس کا دل کیساہے۔ دولت ایک عارضی، آنے جانے والی چیز ہے۔ کسی کو اللہ دے کر آزماتا ہے اور کسی سے لے کر آزماتا ہے۔لیکن ہم کسی کو جب جج کرتے ہیں تو ہم یہ دیکھتے ہیں کہ اس کے پاس ہے کیا، اس کا بینک بیلنس کیا ہے، اس کا لیونگ سٹائل کیا ہے، کیا پہنتی ہے، کیا کھاتی ہے؟ وغیرہ وغیرہ۔

ماہانہ اخراجات کے بارے میںسوال کے جواب میں حریم شاہ نے بتایاکہ کبھی گنتی یا حساب کتاب نہیں کیا، فضول خرچ ہوں اور شاپنگ پسند ہے ، تاہم دو لاکھ سے زائد اخراجات ہونے کے سوال کا ہاں میں جواب دیا اور کہاکہ ہم دوسرے کو جب دیکھتے ہیں تو یہ فضول خرچیاں انسان سے ہوجاتی ہیں۔

ایک سوال پر حریم شاہ نے بتایاکہ سب سیاستدانوں سے ملی ہوں، نواز شریف سے بھی ملی ہوں، وہ ہائپر نہیں ہوتے، بڑے تحمل اور بڑے اچھے طریقے سے جواب دینا ان کی سپیچ کا انداز گفتگو سب بہت اچھاہے۔سراج الحق صاحب بہت ہی زبردست شخصیت کے مالک ہیں، وہ ٹیچر بھی ہیں، میں بہت سارے لیکچر لے چکی ہوں اور اس بات کو میں اپنی خوش قسمتی سمجھتی ہوں،سید ابو الامودودی کا لٹریچر میں نے پڑھا، ان سے اچھا لٹریچر کسی کا نہیںدیکھا۔زرداری صاحب سے بھی ایف 8میں بلاول ہاﺅس میں دو اڑھائی سال قبل ملاقات ہوچکی ہے ۔

حریم شاہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید بتایا کہ فاروق ستار صاحب سے بھی اسلام آباد میں بیٹھک ہوچکی ہے ، اور بہت اچھی ملاقات رہی تھی۔عمران خان صاحب کے جلسوں میں بہت شریک ہوئی ہوں، متعدد دفع مل چکی ہوں۔۔

حریم شاہ کی ساتھی سٹار صندل خٹک نے بتایاکہ ان کا ٹک ٹاک اکاﺅنٹ بھی معطل ہوچکا ہے اوران کے وکیل کو نوٹس موصول ہورہے ہیں کہ لڑکی کو حاضر کرولیکن تاحال کیس کا کچھ معلوم نہیں ہوپارہا، کوشش میں ہیں لیکن اصل مقدمے کا ہی معلوم نہیں ہوپارہا ۔

حریم شاہ نے بتایاکہ سوشل ایپ پرہی صندل خٹک کیساتھ میری فرینڈ شپ ہوئی تھی، دوست اچھا کرے یا برا کرے اس کی کوئی بات بری نہیں لگتی،۔ لڑائیاں تو بہن بھائی میں بھی ہوجاتی ہے، پرفیکٹ تو کوئی بھی نہیں ہوتا۔یہ دل میں بات نہیں رکھتی، اس کو غصہ بہت جلدی آتا ہے، سب کے سامنے بے عزت کردیتی ہے۔جب سے ہماری دوستی ہوئی ہے ہم ساتھ رہتے ہیں،مجھے کھانے میں بنانا کچھ نہیں آتا، مجھے کچن جانا پسند ہی نہیں ہے۔

جگہ جگہ گھومنے اور سیاستدانوں سے ملاقاتوں کے شوق کے بارے میں سوال کے جواب میں حریم شاہ نے بتایاکہ ٹک ٹاک استعمال کرنے سے قبل ہی گھومنے کا شوق تھا، دور کی پھوپھی تحریک انصاف کی سینیٹر تھیں، ان کیساتھ آنا جانا تھا،بزرگ وہاں پر بھی آجاتے تھے، مولانا صاحب کو بھی دیکھتی کہ ان کا کیا کام ہے لیکن بعد میں پتہ چلا کہ ان کی بھی اپنی جماعت جمعیت علمائے اسلام ہے ، آہستہ آہستہ سیاست اور سیاسی لوگوں کی پہچان ہوئی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ اچھا انسان بننا چاہتی ہوں، مجھے اینکر بہت پسند ہیں، مجھے ناپسند کوئی بھی نہیں ہے،میں نے کبھی انسان سے نفرت نہیں کی، مبشر لقمان کے ساتھ قانونی جنگ چل رہی ہے۔ صندل خٹک نے بتایاکہ شاید صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان صاحب کی وجہ سے ہماری مبشر لقمان سے لڑائی ہوئی ، ہم تو صرف انجوائے کرنے گئے تھے اور اجازت لے کر گئے تھے، مبشر لقمان صاحب بہت آگے بڑھ چکے ہیں، اتنا آگے بڑھ چکے ہیں کہ واپسی کا راستہ نہیں ۔

حریم شاہ نے مزید بتایا کہ ہر قسم کے ہتھیار چلالیتی ہوں، جی ایچ کیو بھی جاچکی ہوں، انسان کو دنیا گھومنا چاہیے ، نعیم الحق صاحب سے بھی متعدد دفع مل چکی ہوں،سب سے اکڑو سیاستدان پرویز خٹک صاحب ہیں، اکڑو نہیں کہہ سکتے، پرسنالٹی کو دیکھ کر لگتا ہے، مجھے کوئی بھی پارٹی بری نہیں لگتی، پیپلزپارٹی بہت پسند ہے، ان کے لوگ بہت پسند ہیں، میں سپورٹر پی ٹی آئی کی ہوں ۔

صندل خٹک نے بتایاکہ میرے امی ابو دونوں میرے ساتھ ہیں، بھائی سب کا سپورٹ ہے تاہم حریم شاہ کاکہناتھاکہ مجھے کوئی بھی سپورٹ نہیں کرتا، میری فیملی کو سب چیزیں پسند نہیں ، میں کچھ بھی کر لوں کوئی سپورٹ نہیں کرتا، کبھی تعریف نہیں کرتے،میں کسی کی تعریف کی محتاج نہیں ہوں، میری اپنی فیملی میں کوئی سپورٹ نہیں کرتا، گناہ کا کام ہے وغیرہ وغیرہ کہتے ہیں۔

حریم شاہ نے مزید بتایاکہ میں تو صرف ایک ویڈیو ہی بناتی ہوں، کبھی کسی کا دل نہیں دکھاتی، مجھے موت کے علاوہ کسی سے ڈر نہیں لگتا، موت کے بعد کی زندگی سے ڈر لگتا ہے،جب کسی کے کام آتی ہوں، مجھ سے کسی کو فائدہ پہنچتا ہے تو بہت خوشی ہوتی ہے،متعدد دوست ہیں،شادی گھر والوں کی مرضی سے کرنی ہے، محبت پر یقین ہے، محبت دنیا کا خوبصورت ترین رشتہ ہے۔

صندل خٹک نے انکشاف کیا کہ حریم شاہ نے لڑکا دیکھ لیا ہے اور بہت جلد شادی کرنے والی ہیں، لڑکا ملتان سے ہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس