نوازشریف کی نئی میڈیکل رپورٹ نیب کوموصول ہو گئی

نوازشریف کی نئی میڈیکل رپورٹ نیب کوموصول ہو گئی
نوازشریف کی نئی میڈیکل رپورٹ نیب کوموصول ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نیب کوموصول ہو گئی،نئی رپورٹ کی روشنی میں نام ای سی ایل سے نکالنے کافیصلہ ہوگا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نیب کوموصول ہو گئی،نئی رپورٹ کی روشنی میں نام ای سی ایل سے نکالنے کافیصلہ ہوگا،ذرائع کے مطابق نیب حکام کا کہنا ہے کہ کوشش ہے وزارت داخلہ کو آج ہی جواب بھجوادیں۔
دریں اثنا نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ نوازشریف کی بیرون ملک روانگی میں تاخیر کسی خطرے کا باعث بن سکتی ہے،میڈیکل بورڈکی رائے ہے کہ نوازشریف علاج کیلئے بیرون ملک جائیں ،انہوں نے کہا کہ میڈیکل بورڈایس آئی ایم ایس اورایس ایم سی پی پر مشتمل ہے ،میڈیکل بورڈ کی مشترکہ رائے ہے کہ نوازشریف علاج کیلئے بیرون ملک جائیں۔ان کا کہناتھا کہ بیرون ملک بیماری کی تشخیص اور علاج ممکن ہو سکے گا۔