پی سی بی نے عمران نذیراور شاہد آفریدی کو ٹی 10 لیگ میں شرکت سے روک دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی سی بی نے عمران نذیراور شاہد آفریدی کو ٹی 10 لیگ میں شرکت سے روک دیا ، حکام نے کہا ہے کہ لیگ کیلئے موجودہ اورریٹائرڈ کھلاڑیوں کوآئی سی سی قوانین کےمطابق این او سی لازمی درکارہیں۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کے مطابق پی سی بی نے کھلاڑیوں کی شرکت کے حوالے سے کوئی تبدیلی نہیں کی ،پالیسی سب کھلاڑیوں کیلئے یکساں ہے، اس سال کسی کھلاڑی کو این او سی نہیں دیا گیا ہے،ٹی ٹوئنٹی کیلئے ریٹائر ڈ کھلاڑیوں کا این اور سی لازمی قرار دیاہے ،پی سی بی ٹی 10 کے پہلے ایڈیشن میں ٹاپ پاکستانی کرکٹرز کو اجازت دے چکا ہے،لیگ کیلئے موجودہ اورریٹائرڈ کھلاڑیوں کوآئی سی سی قوانین کے مطابق این او سی لازمی درکارہیں،پی سی بی نے عمران نذیراور شاہد آفریدی کو شرکت کرنے سے روک دیا۔