وفاقی کابینہ کے تمام ارکان نواز شریف کو باہر بھیجنے کے حامی نہیں ، فواد چوہدری

وفاقی کابینہ کے تمام ارکان نواز شریف کو باہر بھیجنے کے حامی نہیں ، فواد ...
وفاقی کابینہ کے تمام ارکان نواز شریف کو باہر بھیجنے کے حامی نہیں ، فواد چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے تمام ارکان نواز شریف کو باہر بھیجنے کے حامی نہیں ہیں،ن لیگ اپنے دود میں ایسا اسپتال نہیں بنا سکی جہاں نواز شریف کا علاج ہوسکتا ہو۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کے تمام ارکان نواز شریف کو باہر بھیجنے کے حامی نہیں ہیں،کابینہ کونوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سمری موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی ایسی کوئی سمری کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے،نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے کابینہ کی منظوری درکار ہوگی، نواز شریف اتنے مصروف رہے کہ اپنے علاج کیلئے دوران اقتداراسپتال نہیں بناسکے،ن لیگ اپنے دود میں ایسا اسپتال نہیں بنا سکی جہاں نواز شریف کا علاج ہوسکتا ہو،بہر حال دیکھتے ہیں پار ٹی کیا فیصلہ کرے گی۔

مزید :

قومی -