نیب کا مشاورتی اجلاس جاری، نوازشریف کا نام آج ہی ای سی ایل سے نکالنے کا امکان

نیب کا مشاورتی اجلاس جاری، نوازشریف کا نام آج ہی ای سی ایل سے نکالنے کا امکان
نیب کا مشاورتی اجلاس جاری، نوازشریف کا نام آج ہی ای سی ایل سے نکالنے کا امکان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر نیب کا مشاورتی اجلاس جاری ہے ،نوازشریف کا نام آج ہی ای سی ایل سے نکالنے کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نیب کوموصول ہو گئی،نئی رپورٹ کی روشنی میں نام ای سی ایل سے نکالنے کافیصلہ ہوگا،  سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر نیب کا مشاورتی اجلاس جاری ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا نام آج ہی ای سی ایل سے نکالنے کا امکان ہے ،نیب کچھ دیر میں وزارت داخلہ کو خط لکھ دے گا ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد