فرسودہ نظام سے پہلے لڑے،اب جنگ کریںگے،فیصل وواڈاکی شریف خاندان پرکڑی تنقید

فرسودہ نظام سے پہلے لڑے،اب جنگ کریںگے،فیصل وواڈاکی شریف خاندان پرکڑی تنقید
فرسودہ نظام سے پہلے لڑے،اب جنگ کریںگے،فیصل وواڈاکی شریف خاندان پرکڑی تنقید

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل وواڈانے نواز شریف کے بیرون ملک علاج اور مریم نواز کے ساتھ جانے پرکڑی تنقیدکی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے مریم نواز کا نام لئے بنا طنز کیا کہ”ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی بدولت ابو(نواز)، چچا(شہباز) اور پھر میں وہاں جا رہے ہیں جہاں ہمارے اشتہاری رشتے دار اورلوٹی ہوئی دولت ہے۔چچا آتے جاتے رہیں گے۔ہم پہلے بھی سعودیہ بھاگ گئے تھے۔ڈاکٹرز کے مطابق علاج کی شرط یہ ہے کہ تیمارداری کوئی اور نہیں صرف میں مریم نواز کرسکتی ہوں“۔

فیصل وواڈانے مریم نوازاور زنجیروں میں جکڑی ایک عام قیدی خاتون  کی تصویرپوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”یہ ہے 72سالوں سے ملک کے سسٹم کا وہ بھیانک چہرہ جس کو بدلنے عمران خان آئے ہیں۔ اس فرسودہ نظام کے خلاف پہلے لڑائی کی تھی اب جنگ کریں گے۔ “

دو نہیں ایک پاکستان!!“

مزید : قومی