نو از شریف کو بیرون ملک لیجانے کے لئے ائیر ایمبولینس بدھ کو پاکستان پہنچے گی، مریم اورنگزیب

نو از شریف کو بیرون ملک لیجانے کے لئے ائیر ایمبولینس بدھ کو پاکستان پہنچے گی، ...
نو از شریف کو بیرون ملک لیجانے کے لئے ائیر ایمبولینس بدھ کو پاکستان پہنچے گی، مریم اورنگزیب

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان مسلم لیگ(ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نو از شریف کو بیرون ملک لیجانے کے لئے ائیر ایمبولینس کا انتظام کرلیاگیا ،ائیر ایمبولینس بدھ کو پہنچے گی ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ نواز شریف کو بیرون ملک لیجانے کے لئے ائیر ایمبولینس کا انتظام کرلیاگیا ،ائیر ایمبولینس بدھ کو پہنچے گی ،نواز شریف کی نازک صحت دیکھتے ہوئے ڈاکٹرز نے ایئر ایمبولینس کا انتظام کرنے کے لئے کہا تھا، ڈاکٹرز محمد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد قابل سفر سطح پر لانے کے لئے کل انہیں طبی طور پر تیار کریں گے، محمد نواز شریف کی طبیعت بات ٹھیک نہیں ہے،ان کی علالت کے حوالے سے ڈاکٹرز کی تشویش ہر لمحہ بڑھتی جا رہی ہے۔

مزید : قومی