نیب نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر اپنا جواب بھجوادیا

نیب نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر اپنا جواب بھجوادیا
نیب نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر اپنا جواب بھجوادیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر نیب نے اپنا جواب وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔

وزارت داخلہ کو لکھے خط میں نیب نے موقف اختیارکیاکہ حکومت نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مجاز ہے،ماضی میں بھی حکومت نیب کے علم میں لائے بنا متعدد افراد کا نام ای سی ایل سے خارج کیا ہے اور اب بھی و ہ اب بھی نام خارج کرنے کا اختیاررکھتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق نیب نے حکومت کو لکھے گئے خط میں نہ تو ای سی ایل سے نام نکالنے کی نہ توحمایت کی ہے نہ ہی مخالفت کی گئی ہے۔

نیب کے جواب کے بعد معاملہ ایک بار پھر وفاقی حکومت کے پاس چلا گیاہے۔

مزید : قومی