محصولات میں 16 فیصد اضافہ ہوا،حکومت مجموعی قومی خسارے میں کمی لائی ہے، مشیر خزانہ

محصولات میں 16 فیصد اضافہ ہوا،حکومت مجموعی قومی خسارے میں کمی لائی ہے، مشیر ...
محصولات میں 16 فیصد اضافہ ہوا،حکومت مجموعی قومی خسارے میں کمی لائی ہے، مشیر خزانہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ تجارتی خسارہ میں بدستور کمی ہورہی ہے ،پانچ سال بعد ایکسپورٹ میں اضافہ ہواہے ، حکومت مجموعی قومی خسارے میں کمی لائی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حفیظ شیخ نے کہا کہ تجارتی خسار ے میں بدستورکمی ہورہی ہے، 5 سال بعد ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہوا، ایف بی آرکے محصولات میں بھی 16 فیصد اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک سے گزشتہ 4 ماہ سے کوئی قرض نہیں لیاگیا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے وعدے پورے کیے، آئی ایم ایف ٹیم نے دوسری قسط پاکستان کودینے کی تجویزدی ہے۔ پاکستان ہاوسنگ سکیم کیلئے 30 ارب روپے اضافی مختص کیے، گھروں کی تعمیرکرنیوالے اداروں کوٹیکس چھوٹ دی جائےگی۔ برآمدکنندگان کیلئے قرض کی مدمیں100 ارب مزیدرکھے گئے ہیں۔ ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔ٹیکس ریفنڈکی مدمیں30 ارب روپے دینے کافیصلہ کیا، گردشی قرضوں کی مدمیں 250 ارب روپے دینے کافیصلہ کیا۔ان کا کہنا تھا ڈالرکے دخائربڑھ رہے ہیں،روپیہ مستحکم ہوا۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہواہے ۔سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کئی ہفتوں سے بہتری آرہی ہے۔ان کا کہنا تھا 4 ماہ کے دوران سابق حکومت کالیاگیاقرض واپس کیا۔ صدرآئی ایم ایف نے پاکستان میں اقتصادی اصلاحات کوسراہاہے۔پچھلی حکومتوں کا 1۔2 ارب ڈالرقرض واپس کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے معیشت کی بہتری کیلئے اہم فیصلے کیے، حکومت مجموعی قومی خسارے میں کمی لائی ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی